URDUINSIGHT.COM

ڈونلڈ ٹرمپ پرفائرنگ، امریکی صدر کا بیان بھی آگیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

ایک بیان میں جوبائیڈن نے سابق صدرکی حفاظت یقینی بنانے پرسیکرٹ سروس کی تعریف کی اور کہا کہ امریکا میں کسی قسم کےسیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ پرحملےکے الزام میں ایک مشتبہ شخص حراست میں ہے، ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔