URDUINSIGHT.COM

ہائیکورٹ ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے مرزااختیار بیگ کی کامیابی کیخلاف خرم شیر زمان کی پٹیشن قابل سماعت قرار دیدی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 241سے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزااختیار بیگ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے خرم شیر زمان کی پٹیشن قابل سماعت قرار دیدی۔

سما ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے،اختیار بیگ نے بھی درخواست مسترد کرنے کیلئے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا، وکیل خرم زمان نے کہاکہ مرزا اختیار بیگ دہری شہریت کے حامل ہیں،فارم 45کے مطابق خرم شیر زمان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے،ٹریبونل نے کہاکہ خرم شیر زمان کے الزامات سے متعلق تفصیلی دلائل کی ضرورت ہے۔

عدالت نے این اے 241سے پیپلزپارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کے اعتراضات مستردکرتے ہوئے پٹیشن قابل سماعت قراردیدی اور خرم شیرزمان کے حق میں درخواست منظور کرلی ،ہائیکورٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان چودھری نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔