URDUINSIGHT.COM

ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق

ہنگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مولانا فدا الرحمان کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا فدا الرحمان نجی فاؤنڈیشن کے چئیرمین تھے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔