URDUINSIGHT.COM

آئینی ترمیم کے معاملے پر علی امین گنڈا نے کھل کر اپنا مؤقف پیش کردیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آئینی ترمیم کے معاملے میں کھل کر اپنا مؤقف پیش کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ’انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے‘۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہم پارلیمنٹ میں شکست دیں گے اور اپنے جائز حق کیلئے کھڑے رہیں۔اس طرح کا بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے،اسمبلی میں بھی نہیں پیش کرسکتے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔