URDUINSIGHT.COM

اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، مزید 38 فلسطینی شہید

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کرتے ہوئے مزید 38 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 38 فلسطیی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پہلے مرحلے میں90 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی۔

دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جس پر حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے حوثیوں کی تعریف کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقین ہے غزہ، لبنان، عراق اور یمن کے مزاحمتی گروپ اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے رکن ممالک کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی مہم رکوانے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔البانیز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کی نسل کشی مہم کا خطرہ بیان کردیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔