ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈز نےگلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے، ان کا پہلا گانا ’اسٹارم رائیڈر‘ امریکی ریکارڈ لیبل مسٹ میوزک کے ساتھ اشتراک میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
جیکولین فرنینڈز نے اپنے میوزک ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد پارٹ ٹائم ڈی جے تھے اور بچپن سے ہی مختلف موسیقی کی اقسام سے ان کا واسطہ رہا۔ اداکارہ نے کہاکہ میرے لیے موسیقی کہانی سنانے اور جذبات کے ساتھ جڑنے کا ایک ذریعہ ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا گانا سننے والوں کے دل میں اترے، بالکل اسی طرح جیسے بچپن میں سنی گئی موسیقی نے مجھ پر اثر ڈالا تھا۔” جیکولین فرنینڈز نے اپنے گانے ’اسٹارم رائیڈر‘ کا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا ہے، اور اس کی مکمل ویڈیو 20 ستمبر کو لانچ کی جائے گی۔