URDUINSIGHT.COM

بلاول بھٹو نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق زیرگردش مسودہ جعلی قرار دیدیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا میں زیرگردش مسودہ جعلی قرار دے دیا۔

اپنے حالیہ بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا میں زیرگردش مسودہ اصلی نہیں ، ابھی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔مسودہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شیئر کریں گے اور وہ بھی اپنا مسودہ تیار کر رہے ہیں جبکہ کوشش ہوگی پیپلزپارٹی اور جے یو آئی مشترکہ مسودے پر اتفاق کرلیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی اتفاق رائے کے بعد آگے بڑھیں گے۔کوشش ہے پی ٹی آئی کی بھی رائے لی جائے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔