گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ماں کو دل کا دورہ پڑنے سے خوشی غم میں تبدیل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ انڈیا کی ریاست گجرات کے شہر ولساڈ کے رائل شیلٹر ہوٹل میں پیش آیا، بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر خاتون کی اچانک موت سے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون سٹیج پر موجود ہے اور اچانک فرش پر گر پڑتی ہیں جس کے بعد وہاں موجود مہمان خاتون کو اٹھانے کیلئے جمع ہوجاتے ہیں۔ خاتون کا شوہر اور بیٹا بھی سٹیج پر موجود ہوتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔