URDUINSIGHT.COM

ثنا جاوید کی نئی تصاویر پر صارفین نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لالی ووڈ و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید آئے دن مداحوں کو اپنے حُسن کے جلوے دکھاتی رہتی ہیں۔رواں سال کے آغاز میں قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد ثناء جاوید کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ثنا جاوید نا صرف بہترین اداکارہ بلکہ باصلاحیت ماڈل بھی ہیں جو اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہیں۔ ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند نئی مِرر سیلفیز شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے، اداکارہ خوب سٹائلش اور نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

ثنا جاوید کی یہ تصویریں دیکھ کر مداح اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ثناجاوید کی اداکارانہ صلاحیتوں کو نا صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔