URDUINSIGHT.COM

جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل ہے۔

حکام کے مطابق 12ربیع الاول کے موقع پر راولپنڈی میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کی گئی ہے اور سروس صرف مرکزی جلوس اور ملحقہ علاقوں میں معطل کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں 12ربیع الاول کامرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے نکالا جائیگا جو جامع مسجدروڈ، بنی چوک اور سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا مری روڈ پہنچے گا۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے جلوس کے مختلف روٹس کا دورہ بھی کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

کوئٹہ میں بھی 12ربیع الاول کے موقع پرموبائل فون سروس کو معطل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس باچاخان چوک سے نکالا جائے گا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔ حکومت نے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں جب کہ جلوس کے روٹ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بند کردیئے گئے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔