URDUINSIGHT.COM

خوشی ہوئی کہ ہم میچ ہار گئے، محمد حارث کا حیران کن بیان وائرل

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنز ون ڈے کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دی۔

میچ میں شکست کے بعد اسٹالینز کے کپتان محمد حارث کا حیران کن بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حارث نے شکست پر کہا کہ ٹیم کی اسٹرینتھ چیک کررہے تھے ، خوشی ہوئی کہ میچ ہار گئے۔اسٹالینز کے کپتان محمد حارث کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 واضح رہے مارخورز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 231 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افتخار احمد کی جانب سے 60، سلمان علی آغا نے 51، عبدالصمد 37، محمد رضوان 33 اور فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔دوسری اننگزمیں اسٹالینز کے جہانداد خان نے 4 اور مہران ممتاز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی تھی۔

232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز 24ویں اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم 45 جبکہ شان مسعود 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔مارخور کے زاہد محمود نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ سلمان آغا 3 اور نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔