URDUINSIGHT.COM

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل لیکن کیا پاکستان میں دکھائی دے گا؟ وقت بھی پتہ چل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ملک بھر میں 18 ستمبر 2024 بروز بدھ کی صبح جزوی طور پر چند لمحات کے لیے نظر آئے گا۔پاکستان میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ اس لیے نہیں کیا جاسکتا کیونکہ گرہن کے وقت چاند افق کے نیچے ہوگا۔

خیال رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہے اور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن صبح 7 بجکر 44 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، جزوی چاند گرہن صبح 8 بجکر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا اور 9 بجکر 47 منٹ پر مکمل اختتام کو پہنچے گا۔اس کے علاوہ یورپ، ایشیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا کے ممالک میں چاند گرہن کے مشاہدے کا امکان ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔