URDUINSIGHT.COM

زیرسمندرتباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر سامنے آگئی

اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی کوسٹ گارڈ نے زیرسمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آبدوز کا ٹوٹا ہوا حصہ شمالی بحر اوقیانوس میں نظر آیا، کئی دنوں کی تلاش کے بعد ملبہ ٹائٹن کے مقام سے کئی سو گز کے فاصلے پر پایا گیا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اس حادثے میں متاثرین کی فوری موت ہو گئی تھی۔ ٹائٹن کا سمندر میں جانے کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

آبدوزگزشتہ سال جون میں کینیڈا کے ساحل سےدور شمالی بحر اوقیانوس میں تباہ ہوگئی تھی۔ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ٹائی ٹینک بحری جہاز 1912 میں انگلینڈ سے نیو یارک کے اپنے پہلے سفر کے دوران 22 سو سے زائد مسافروں اور عملے سمیت ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔ اس حادثے میں 15 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔