سوات (ویب ڈیسک) کانجو کے علاقے میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کانجو کے مقام پر واقعہ پیش آیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سید وشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دو زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہے حادثے کی وجہ کیا ہے۔