URDUINSIGHT.COM

قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، واشنگٹن سے اہم بیان جاری

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان کے ساتھ سلامتی پر تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے.

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ جان بس نے دورہ پاکستان کے دوران علاقائی استحکام اوراقتصادی امور پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آباد کاری میں مدد پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا‘۔ علاوہ ازیں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔