اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے افغان قونصل جنرل کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں قومی ترانے کی بےادبی کرنے والے افغان عہدے دار کی دستاویزات مکمل نہیں، محب اللہ شاکر کے پاس نہ افغانی پاسپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی دوسری دستاویز ہیں۔پی او آر کارڈ پر افغان قونصل جنرل اور اس کا خاندان 2015 میں یو این ایچ سی آر سے ڈالر اور راشن لیکر افغانستان واپس جا چکے تھے جبکہ ان کے کارڈ ایکسپائر ہوچکے تھے۔ یکم ستمبر سے محب اللہ سمیت تمام افغان مہاجرین غیر قانونی قیام پزیر ہیں کیونکہ ان کووزارت داخلہ کی جانب سے مزید توسیع نہیں دی گئی ہے۔