اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رحمت اللعالمین اور آخری نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن آج دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
عید میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے بنگلہ دیش، عراق، مصر، لیبیا اور تیونس میں گلیاں کوچے سج گئے اور درود و سلام کی محفلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
ادھر یمن میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی جبکہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی بھی نبی آخر الزماں کی محبت میں سرشار ہیں جنہوں نے غزہ میں پیغمبر اسلام کی آمد کا جشن منایا۔
اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر مبارک باد کا پیغام دیا گیا ہے۔
اپنے مختصر پیغام میں نریندر مودی نے ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔