URDUINSIGHT.COM

ڈیبیو فلم میں مجھے دوران شوٹنگ نکال کر کسی اور اداکارہ کو لیا گیا: راکُل پریت کا انکشاف

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ اداکارہ راکُل پریت سنگھ نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی ڈیبیو فلم میں انہیں دوران شوٹنگ نکال کر دوسری اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی اور اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ تیلگو فلم انڈسٹری میں میری ڈیبیو فلم تھی، میں فلم (venkatadri express) سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی تھی، فلم کے 4 سین کی شوٹنگ بھی ہوگئی تھی لیکن بدقسمتی سے میری جگہ ایک مشہور اداکارہ کو لے لیا گیا۔

راکُل پریت نے کہا کہ جب آپ انڈسٹری کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں تو آپ چیزوں کو دل پر نہیں لیتے، میں نے صرف اتنا ہی سوچا کہ انہوں نے میری جگہ لے لی؟ کوئی مسئلہ نہیں، شاید یہ میرے لیے نہیں تھی، میں کچھ اور تلاش کرلوں گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔