URDUINSIGHT.COM

آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے کردار کا کچھ نہیں کہہ سکتا :عمران خان

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی حمایت کے معاملے میں مولانا فضل الرحمان کا کیا کردار ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا کردار کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر بانی پی ٹی آئی نے چہرے پر ایک خاص تاثر دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کے کردار ادا کرنے پر کچھ کہہ نہیں سکتا۔

صحافی نے دوبارہ سوال پوچھا پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا مولانا فضل الرحمان کو آپ سے بڑا لیڈر ظاہر کررہا ہے، تھوڑا واضح کردیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو قائم دیکھنے والی تمام فورسز کو اکھٹا ہونا ہوگا، اگر مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔