URDUINSIGHT.COM

آئینی ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ بار بھی میدان میں آگئی، ہنگامی اجلاس طلب

 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا_

دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تمام وکلاء نمائندہ تنظیموں کو دعوت نامہ جاری کردیا، اجلاس 18 ستمبر بروز بدھ شام 5 بجے سپریم کورٹ بار ہاسٹل کے آڈیٹوریم میں ہوگا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بحث ہو گی جبکہ اجلاس میں مجوزہ ترامیم پر تحفظات کے متعلق حکومت سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔