URDUINSIGHT.COM

بلوچستان میں 3سال سے غیر حاضر 114 اساتذہ برطرف کردیےگئے

 کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں 3 سال سے غیر حاضر 114 اساتذہ ملازمت سے برطرف کر دئیے گئے۔

بلوچستان میں 3 سال سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق 2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے تحت 114 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔کارروائی کے تحت 1424 غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ صوبے کے 78 غیرحاضر اساتذہ کو معطل بھی کیا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔