URDUINSIGHT.COM

لبنان میں پیجرز دھماکوں پر پینٹاگون کا ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان میں پیجرز کے دھماکوں سے ہلاکتیں اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ لبنان میں پیجر ڈیوائسز سے ہونے والے دھماکوں سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق اس سارے معاملے میں امریکا کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

 وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ تنازع کا سفارتی حل نکالنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ معاملے کا حل صرف سفارتی ہے جس کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔