URDUINSIGHT.COM

مخصوص نشستوں کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا دوسرا مشاورتی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ممبران کمیشن، سیکرٹری اور قانونی ٹیم شریک ہوئی، قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد کمیشن نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن میں مشاورتی اجلاس جمعرات کو پھر ہوگا۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر کو مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ نے وضاحتی حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔