URDUINSIGHT.COM

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 3اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

سما ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جج افضل مجوکہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کے انتظامات مکمل ہیں،خالد یوسف چودھری نے کہاکہ جزوی دلائل ہو چکے، حاضری لگ جائے تو تفصیلی دلائل دوں گا، ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔