URDUINSIGHT.COM

تحریک انصاف لاہورکے 12 رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈیفنس بی پولیس نے تحریک انصاف کے 12 رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ راستہ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کرسیاں لگا کر بیٹھے تھے جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہو رہا تھا، ملزمان منع کرنے کے باوجود باز نہ آئے اور رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں غلام مصطفیٰ، تصور حسین، غلام محی الدین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ سب انسپکٹر خالد محمود کے بیان پر درج کیا گیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔