URDUINSIGHT.COM

دوسری جانب باکس آفس تجزیہ کار ترن آدرش نے دعویٰٰ کیا ہے کہ اس تاریخی کامیابی کے بعد، ‘استری 2′ کا اگلا ہدف 600 کروڑ کلب میں داخل ہونا ہے۔ واضح رہے کہ امر کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی ‘استری 2′ سال 2018 کی کامیاب فلم ‘استری’ کا سیکوئل ہے، اس فلم کی کاسٹ میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ کے علاوہ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘استری 2′ کے صنف نیرین بھٹ ہیں جبکہ اس فلم میں ورون دھون اور اکشے کمار بھی کیمیو رولز میں نظر آئے۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن عائشہ یوسف کا کہنا ہے کہ ملکوں کی ترقی کا راز نئے صوبوں کے قیام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی میں پنہاں ہے. پاکستان میں جب تک نئے صوبے نہیں بنتے ترقی کا سفر طے نہیں کیا جاسکتا.

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ‘دنیا مہر بخاری کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوان اینکر عائشہ یوسف نے کہا کہ پاکستان سے کم آبادی والے ملکوں میں کئی صوبے بنے ہوئے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں کوئی نیا صوبہ نہیں بن سکا. اتنے بڑے صوبوں کو چلانے کیلئے صرف ایک ایک ہائیکورٹ اور ایک ایک چیف سیکریٹری ہوتا ہے جس کی وجہ سے کام کا پریشر بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور معاملات کا حل نکلنے میں لمبا عرصہ لگ جاتا ہے.

عائشہ یوسف کے مطابق کراچی کی آبادی دو کروڑ کے قریب ہے، یہ اکیلا شہر دنیا کے کئی ترقی یافتہ ملکوں سے بھی بڑا ہے لیکن اس شہر کے پاس اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں. اگر کوئی کراچی کو صوبہ بنانے کی بات کرتا ہے تو اسے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

عائشہ یوسف کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کو تقسیم نہ کرنے کی وجہ سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، انصاف کی فراہمی ایک خواب بن کر رہ گئی ہے. پاکستان میں جب تک نئے صوبے نہیں بنتے ترقی کا سفر طے نہیں کیا جاسکتا.

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔