URDUINSIGHT.COM

لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں امریکا ملوث نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے واضح کیا ہے کہ امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں، ہمیں اب بھی یقین ہے کہ لبنان کے ساتھ آگے بڑھنے کا ایک سفارتی راستہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکا ملوث نہیں، اب بھی سمجھتے ہیں لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل ہو گا، مشرق وسطیٰ بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے۔

جان کربی نے لبنان دھماکوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے، نیا محاذ کھلنے سے روکنے کے لیے پیچیدہ سفارتی عمل سے گزر رہے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ سائبر حملوں کا جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثر ہو گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔اد رہے کہ گزشتہ روز لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے 12 افراد شہید جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ 

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔