URDUINSIGHT.COM

منی لانڈرنگ کیس؛ پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کیس میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

سما ٹی وی کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس کے ساتھ حاضری معافی کی درخواست دائرکردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے رکھا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔