فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنز ون ڈے کپ میں شریک پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور لیگ سپنر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہو گئے۔جیو نیوز کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو طبی معائنے اور ٹیسٹ کے لیے جڑانوالہ روڈ پر نجی ہسپتال بھی لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ ابھی دو دن قبل میچ کے دوران شاداب خان اور شاہین آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ شاداب خان شاہین آفریدی کو ڈاٹ بال کرانے کے بعد غصے میں کچھ کہہ رہے ہیں جس پر شاہین آفریدی نے کوئی رد عمل نہیں دیا تھا بلکہ وہ خاموشی سے شاداب خان کو دیکھتے رہے پھر نیچے کی جانب دیکھ کر نفی میں سر ہلانے لگے تھے۔