URDUINSIGHT.COM

امریکہ میں تلخ کلامی پر پولیس افسر کے ہاتھوں جج قتل

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں جھگڑے کے بعد پولیس افسر نے جج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ لیچر کاؤنٹی کے شیرف مکی اسٹائنز اور جج کیوین مولنز کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔

اس حوالے سے مقامی میڈیا نے مزید بتایا جاتا ہے کہ امریکہ کی جنوبی ریاست کینٹکی میں جمعرات کو کاؤنٹی شیرف کو 54 سالہ ڈسٹرکٹ جج کیوین مولنز کو انکے عدالتی دفتر میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔تفتیشی حکام کے مطابق اب تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔