URDUINSIGHT.COM

بھارتی بحریہ کا ڈرون خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی بحریہ کا ڈرون خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو 9 بی ڈرون بھارت نے امریکا سے لیز پر حاصل کیا تھا جو خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔ ڈرون گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ تباہ ہونے والا ڈرون بحرہند کے وسیع علاقے میں اینٹلیجنس اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کو تامل ناڈو میں واقع بھارتی بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔

ڈرون کی تباہی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے صلاحیتوں پرایک بار پھر سوال اٹھا دیا ہے۔ دفاعی ماہرین نے ڈرون کے تباہ ہونے کو بھارتی کے لیے بڑا نقصان قرار دتیے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت کی بحرہند میں جاسوسی اور نگرانی کے سسٹم کو دھچکہ پہنچے گا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔