URDUINSIGHT.COM

بھارتی سیاسی جماعت کی خاتون رہنما پر عوام کا تشدد، گلے میں جوتوں کا ہار پہنا دیا لیکن کیوں ؟حیران کن وجہ سامنے آ گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی ضلعی خاتون صدر کو پارٹی کے لوگوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے چپلوں کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں جے ڈی ایل کے خواتین سیل کی ایک ضلعی خاتون صدر کامنی پٹیل کے ساتھ انسان سوز سلوک کیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تفصیلات بتائی گی کہ پارٹی کی جانب سے ایک تقریب رکھی گئی جس میں ضلعی خاتون صدر کو مدعو نہیں کیا گیا، اس کی وجہ سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر کافی بحث ہوئی اور کامنی پٹیل اور کچھ دوسرے لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصرے بھی کیے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ اس کے اگلے روز خاتون ضلعی صدر کامنی پٹیل وارڈ کونسلر سنجے سنگھ کے گھر بات کرنے پہنچیں جہاں دونوں کے درمیان بحث ہوئی۔اس حوالے سے خاتون صدر نے کہا کہ مجھے وارڈ کونسلر کے سپوٹرز کی جانب سے گھیر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مجھے چور قرار دے کر سڑک پر چپلوں کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ وارڈ کونسلر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے میں ملوث دیگر لوگوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔