URDUINSIGHT.COM

بھارت کے معروف ڈانسر کوریوگرافر کو گرفتار کر لیا گیا ، شرمناک الزام

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی کوریوگرافر جانی ماسٹر کو جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 سالہ خاتون نے ان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جن میں زبردستی تبدیلی مذہب اور شادی کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ جانی ماسٹر نے کئی سال تک ان کا جنسی استحصال کیا اور انہیں اپنے ساتھ زبردستی شادی کرنے اور مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان جانی ماسٹر کی گرفتاری نے ایک اور سنگین کیس کو جنم دیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔