URDUINSIGHT.COM

رشبھ پنت دوران بیٹنگ بنگلادیشی وکٹ کیپر سے الجھ پڑے

چنائی (ویب ڈیسک) بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت چنائی ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس سے الجھ پڑے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چنائی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز بھارتی بیٹرز بنگلادیش کیخلاف مشکلات کا شکار رہے اور محض 96 پر 4 وکٹیں گنوا چکے تھے تاہم لوئر مڈل آرڈر میں رویندرا جڈیجا اور روی ایشون نے ٹیم کو سہارا دیا۔

بیٹنگ کے دوران رشبھ پنت حریف ہم منصب کے گیند تھرو کرنے کے انداز پر بھڑک اٹھے اور اسٹمپ مائیک پر لٹن داس سے یہ کہتے ہوئے سُنا گیا کہ کہا کہ میرے کو کیوں مار رہے ہو!۔

واضح رہے کہ کار حادثے کے بعد رشبھ پنت کی طویل عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے تاہم وہ پہلی اننگز میں محض 39 رنز بناسکے اور محمود حسن کا شکار بنے، جنکا کیچ لٹن داس نے تھاما۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔