URDUINSIGHT.COM

شمع سکندر نے سپر سٹار پر گلے لگانے کیلئے سین تبدیل کرنے کا الزام لگا دیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ اور ماڈل شمع سکندر نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے ایک سپر سٹار نے اسے گلے ملنے کی خاطر پورا سین ہی تبدیل کروادیا۔

بھارتی انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شمع سکندر نے کہا کہ اسے ایک اشتہارکیلئے بھارتی سپر سٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس نے صرف مجھے گلے لگانے کی خاطر سین کی پوری سچویشن تبدیل کروادی۔

شمع سکندر نے اس سپر سٹار کا نام نہیں لیا۔ اس کا کہناتھا کہ اس سین کو تبدیل کرنے کے بعد وہ اداکار کمرے میں داخل ہوااور مجھے گلے لگالیا۔ لیکن اس کا یہ انداز مجھے عجیب لگا ، جس سے میں بہت زیادہ پریشان ہو گئی، کیونکہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ یہ سین کا حصہ نہیں تھا اور اس نے زبردستی مجھے گلے لگانے کی کوشش کی ہے۔

ادا کارہ نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ تجربہ ناقابل پرداشت تھا ، حالانکہ میں اس سے پہلے کئی لوگوں کے ساتھ کام کرچکی ہوں اور میرے بہت سے دوست بھی ہیں۔ لیکن مجھے اتنابرا کبھی محسوس نہیں ہوا۔ میں یہ سوچ کر پریشان ہورہی تھی کہ یہ شخص اتنا بڑا سپر اسٹار ہونے کے باوجود ایسا کیوں کررہاتھا۔

شمع سکنر نے کہا کہ اس اشتہار کی شوٹنگ کے بعد مجھے اس سپر اسٹار سے دوبارہ ملنے کا موقع نہیں ملا۔ میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب میں کبھی اس کے ساتھ کام نہیں کروں گی، چاہے میں کتنی ہی بڑی سپر اسٹار کیوں نہ بن جاوں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔