URDUINSIGHT.COM

پاکستان فتنہ الخوارج کا وجود برداشت نہیں کرتا، منیر اکرم

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان فتنہ الخوارج کا وجود برداشت نہیں کرتا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ جو نظریہ القاعدہ کا تھا وہی فتنہ الخوارج کا ہے، فتنہ الخوارج دہشتگرد ہیں اور دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران معاشی بحالی اور اقتصادی تعاون پر بات ہوگی، دہشتگردی کا خاتمہ اور خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔