URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی ممبر آزادکشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظربندی کالعدم قرار،لاہور ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی ممبر آزادکشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظربندی کالعدم قراردے دی گئی،لاہور ہائیکورٹ نے غلام محی الدین کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے غلام محی الدین کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ پیش ہوئے،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس نظربندی کے جواز کے طور پر کیا مواد ہے ؟بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی ممبر آزادکشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔