URDUINSIGHT.COM

امریکہ میں بھارتی سفارت خانے کے اہلکارکی پراسرار موت

واشنگٹن(urduinsight آن لائن ) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارت خانے کا اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں بھارت کے سفارت خانے نے اپنے اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔بھارتی سفارت خانے کا بیان میں کہنا تھا کہ سفارتی اہلکار کی موت کے حوالے سے ایجینسیز اور ان کے خاندان سے رابطے میں ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی پولیس اور سیکرٹ سروس کے اہلکاربھارتی سفارتی اہلکار کی موت کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں جس میں خودکشی بھی شامل ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔