URDUINSIGHT.COM

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز چیمپئنز ون ڈے کپ کے ساتویں میچ میں اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز سکور کیے تھے۔ 272 رنز کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

بابر اعظم نے 100 گیندوں پر 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی ان کی اننگ میں 7 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے تاہم بابر اعظم نے ڈومیسٹک کیریئر کی 180 اننگز میں 30 ویں سنچری سکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے۔

بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ڈومیسٹ کیریئر کی 199 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 225 اننگز کا سہارا لیا۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ڈومیسٹک کی 259 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بھارت کے سابق اوپنر شیکھر دھون نے یہ اعزاز حاصل کرنے کیلیے 262 اننگز کھیلیں، جبکہ سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما نے بالترتیب 267 اور 275 اننگز میں 30 سنچریاں سکور کیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔