URDUINSIGHT.COM

جیف بیزوس ایمازون کی میٹنگ میں خالی کرسی کیوں رکھتے ہیں؟ وجہ ایسی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور ایمازون کمپنی کے مالک جیف بیزوس اپنے غیر روایتی انتظامی لائحہ عمل کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک اسٹریٹیجی ان کا میٹنگ کے دوران خالی کرسی کا رکھنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس متعلق جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ یہ کرسی کمرے میں موجود سب سے اہم شے یعنی صارفین کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ علامتی رویہ ایمازون کی ٹیم کے لیے صارفین کی تسلی کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سامنے رکھنے کو مستقل یاد دہانی کے طور پر یقنی بناتا ہے۔

اگرچہ جیف بیزوس کا یہ طریقہ باہر کے لوگوں کے لیے کچھ ہو سکتا ہے لیکن اس کے اثر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ بانی ایمازون کے مطابق اگر طبعی دنیا میں آپ صارفین کو ناخوش کریں گے تو وہ شاید چھ دوستوں کو بتائیں۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر صارفین کو ناخوش کریں گے تو ان میں ہر فرد 6000 افراد کو بتا سکتا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔