URDUINSIGHT.COM

لاہور: بغیراجازت کارنرمیٹنگ پر 20 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار، کارکنان کا پتھراو، فائرنگ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے گلبرگ میں بغیر اجازت کارنر میٹنگ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے پہنچنے پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراو اور ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراو¿ اور فائرنگ سے پولیس کی وین کوبھی نقصان پہنچایا۔

اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کچھ ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں مین بلیواڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں۔ ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں اور یہ دیکھیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔