URDUINSIGHT.COM

مہنگائی میں کمی کے باوجود 17 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد )حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ملک میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.52 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 12.72فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ہفتہ رفتہ میں روز مرہ استعمال کی 15 اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور 19کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 17 اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کا رحجان دیکھنے میں آیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے 19ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں جس میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 317.61 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 319.28پوائنٹس اور گزشتہ سال 281.77 پوائنٹس تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔