URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ سے ایک بار پھر رجوع کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے وکیل عزیر بھنڈاری نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا 12 جولائی کے فیصلے پر اطلاق نہیں ہوتا، قرار دیا جائے کہ الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار نہیں کرسکتا۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ قرار دیا جائے کہ اسپیکر قومی اسمبلی خط کا 12 جولائی فیصلہ پر خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، قرار دیا جائے کہ الیکشن کمیشن اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کو مسترد کردے اور الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو تقسیم سے روکا جائے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔