URDUINSIGHT.COM

پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور دیگر تنظیمی عہدیداران، اراکین پارلیمان نے سالگرہ کی مبارک باد دی۔

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی ترانے کی توہین کی گئی جس پر ایران کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

ایران نے قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتخانے کے قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ افغان مندوب کا رویہ سفارتی رواج کے خلاف تھا، ممالک کے قومی ترانے کا احترام کرنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ رویہ ہے۔

ایران کے احتجاج پر افغان مندوب نے معافی مانگی لیکن کہا کہ وہ موسیقی پر پابندی کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، ایرانی مندوب کا کہنا تھاکہ ہم ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بھی افغان سفارتکار قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے تاہم پاکستان میں پیش آئے واقعے پر افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی معافی نہیں مانگی گئی البتہ یہ کہا گیا کہ امارت اسلامی افغانستان کی گانے بجانے کی پالیسی کی وجہ سے افغان سفیر کھڑے نہیں ہوئے تھے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے قومی ترانے کی بے حرمتی کے معاملے پر افغان سفارتخانے کی وضاحت مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ترانے کا احترام بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ روایت ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔