URDUINSIGHT.COM

ایران: کوئلے کی کان میں دھماکے سے ہلاک ہونیوالےکان کنوں کی تعداد 51 ہوگئی، متعدد زخمی

تہران )ایران میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 51 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا۔

خبر کے مطابق دھماکا کان کے 2 بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 51 افراد کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان 2 بلاکس میں 70 افراد موجود تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔