URDUINSIGHT.COM

حزب اللہ کا جوابی حملہ، اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے

بیروت ) اسرائیلی فوج کے حملے کے جواب میں لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے حزب اللہ کے راکٹ لانچر پیڈز اور دیگراہداف پر 400 سے زائد حملے کئے گئے جن کا حزب اللہ نے بھرپور جواب دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کو بھرپور جواب دیتے ہوئے حیفہ میں رمات ڈیوڈ فوجی اڈے کونشانہ بنایا اور راکٹوں کی بارش کردی جس سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

ادھرحزب اللہ کے اب تک استعمال نہ کئے جانے والے راکٹوں نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ لبنان سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس میں اسرائیل کے اندر اہم مقامات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے اب تک استعمال نہ کئے جانے والے راکٹوں نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹوں کے حملے کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے، اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا

کشیدہ حالات کے پیش نظر اسرائیل نے شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی جبکہ شمالی اسرائیل میں عوامی اجتماعات پرپابندی اور سکولز بند کردیئے گئے۔

ادھر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔