URDUINSIGHT.COM

عمران خان کے بارے میں یروشلم پوسٹ کا انکشاف افسوسناک ہے: شرجیل میمن

کراچی  ) رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں یروشلم پوسٹ کا انکشاف افسوسناک ہے۔

اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کی کھل کر حمایت کر رہا ہے، اسرائیل کہہ رہا ہے عمران خان اقتدار میں ہوئے تو ہمیں فائدہ ہوگا، اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ان کیلئے بہتر ہیں تو قوم کو سوچنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق یروشلم پوسٹ کا انکشاف بہت افسوسناک ہے، لندن میئر کے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی نے پاکستانی نژاد شہری کے خلاف مہم چلائی، عمران خان کے تانے بانے سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا ہے۔یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔