URDUINSIGHT.COM

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ممبئی)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس کی تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔یوٹیوبر دھروو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا میں ہمارے ننھے بیٹے کا استقبال کرتے ہوئے۔‘ یہ ان کا اور ان کی اہلیہ جولی ایل بی آر کا پہلا بچہ ہے۔

گزشتہ روز دھروو راٹھی اور ان کی اہلیہ جولی ایل بی آر نے اپنے خاندان میں ایک نئے مہمان کی آمد کا استقبال کیا۔ جیسے ہی دھروو نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھروو راٹھی نے دو خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر میں وہ کیمرے کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جبکہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ دوسری تصویر قریب سے لی گئی ہے جس میں بچہ پرسکون نیند میں ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔