لاہور ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے یورپ میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے چند تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ بلیو جینز اور سویٹ شرٹ کے ساتھ گہرے نیلے رنگ کے کوٹ میں ملبوس ہیں اور یورپی ملک کی سیرو تفریح سے محظوظ ہو رہی ہیں۔
اس موقع پر اداکارہ نے بال کھول رکھے ہیں اور سن کلاسز لگائے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرارہی ہیں، ہلکے میک اپ میں نازک ادائیں مہوش کے حسن کو دوآتشہ کررہی ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداح انہیں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے تشبیہ دے رہے ہیں۔