URDUINSIGHT.COM

ایف آئی اے نے توشہ خانہ 2کیس میں ضمنی چالان تیار کر لیا، اہم دفعات شامل

راولپنڈی)ایف آئی اے نے توشہ خانہ 2کیس میں ضمنی چالان تیار کر لیا۔سما ٹی وی کے مطابق چالان میں تعزیرات پاکستان اور انسداد بدعنوانی ایکٹ1947کی دفعات شامل ہیں،ضمنی چالان میں 109،409اورپی سی اے کی دفعات شامل کی گئیں،ایف آئی اے کے چالان میں 24گواہان کی حتمی فہرست بھی شامل ہیں۔

چالان کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے ملنے والے بلگری جیولری سیٹ میں خردبرد کی،بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ کیلئے جیولری سیٹ انتہائی کم قیمت پر توشہ خانہ سے لیا، بانی پی ٹی آئی نے 3کروڑ28لاکھ 51ہزار300کا ناجائز فائدہ اٹھایا،چالان کے مطابق دونوں ملزمان پہلے بھی اسی نوعیت کے مقدمے میں سزایافتہ ہیں،گواہان کے بیانات دفعہ 161کے تحت ریکارڈ کئے، عدالت سمن جاری کرے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔